چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ہریوسی کا ہنگامی دورہ

ْعید کی صبح سات بجے سے صفائی آپریشن شروع ہو جائے گا ، آلائشیں بلا توقف اُٹھائی جائیں گی

منگل 21 اگست 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی عید الاضحی پر بلدیہ وسطی میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اورلینڈفل سائیڈ پر ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متحرک رہے، بلدیہ وسطی کے پانچوں زونز کی ہر ایک یوسی کا دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ جانور ذبح کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بلدیہ وسطی کا مرکزی کیمپ سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد پر قائم کیا گیاہے ۔جہاں سے پورے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو مانیٹرکیا جائے گا اور ہر طرح کی سپورٹ مہیاکی جائے گی تاکہ صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی خلل نہ پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز صبح سات بجے سے صفائی آپریشن شروع ہو جائے گا اور ہر یوسی میں خصوصی ایمرجنسی سینٹرز قائم کرلئے جائیں گے جہاں منتخب عوامی نمائندے اور بلدیاتی افسران عوام کی خدمت اور شکایات کے ازالے کے لئے موجود رہیں گے۔ عید کے تینوں دنوں کے دوران یہ ایمرجنسی سینٹرز فعال رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :