بلدیہ عظمی کراچی کے زیرانتظام نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں آج منعقد ہوگا

منگل 21 اگست 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) بلدیہ عظمی کراچی کے زیرانتظام نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں آج منعقد ہوگا جس میں توقع ہے کہ گورنر سندھ ،میئر کراچی وسیم اختر، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعدادنماز عید ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

پولو گرائونڈ میںنماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، امامت کے فرائض خطیب جامع مسجد کے ایم سی مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔