میئر حیدرآباد نے عید الاضحی میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور بروقت آلائشیں اٹھانے اور ٹھکا نے لگانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی مرتب کرلی

منگل 21 اگست 2018 21:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے عید الاضحی کے ایام میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور بروقت آلائشیں اٹھانے اور ٹھکا نے لگانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی مرتب کرلی ہے جس کے تحت افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے عملے اور گاڑیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے منصوبہ کے تحت میکنیکل انجینئر ،وہیکل انسپکٹر کو عید الاضحی کے ایام میں تمام گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے اور ڈیزل و پیٹرول کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام نئی و پرانی گاڑیوں کوڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے حوالے کی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر نصراللهعباسی، یوسیز چیرمینز ڈاکٹر محفوظ گدی ، ماجد خان ، ارشد ملک ، جاوید جبار ،و دیگر افسران بھی موجودہیں اسکے علاوہ میئر سید طیب حسین نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ ،چیف سینٹری انسپکٹر ز اور یوسیز انچارجز صفائی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عید الاضحی کے ایام میں کوئی کوتاہی و لاپروائی کا کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر انضباطی کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران و عملہ عید الاضحی کے ایام میں باقاعدہ ڈیوٹی پر رہے اور جہاں سے بھی کوئی شکایت موصول ہو فوراًوہاں پہنچ کر شکایت کا ازالہ کریں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی ستھرائی کے عملے سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :