بوہری جماعت نے عید الاضحی منگل کے دن انتہائی عقیدت و احترام سے منائی

منگل 21 اگست 2018 21:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بوہری جماعت نے عید الاضحی منگل کے دن انتہائی عقیدت و احترام سے منائی، قربانی کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی ،دنیا بھر کی طرح حیدرآباد کی بوہری برادری نے عید الاضحی منگل کے دن منائی، عید کا بڑا اجتماع بوہری جامع مسجد و جماعت خانہ میں ہوا جہاں خطیب و امام عبدالقادر بھائی صاحب نے عید کی نماز کے فضائل بیان کرنے کے علاوہ عالم اسلام اور انسانوں کی فلاح اور اتحاد و اتفاق کے علاوہ پاکستان کی سلامتی و امن کے لیے دعاکرائی عید کی نماز اد اکی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہو ئے گائے و بکرا اور دیگر جانوروں کی قربانی کی۔

متعلقہ عنوان :