عید الاضحی پر حیدرآباد میں فول پروف سیکورٹی انتظامات ،پولیس کے علاوہ رینجرز بھی موجود ہو گی

منگل 21 اگست 2018 21:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عید الاضحی پر حیدرآباد میں فول پروف سیکورٹی انتظامات ،پولیس کے علاوہ رینجرز بھی موجود ہو گی ، پولیس ترجمان کے مطابق نماز عیدکے اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پولیس کی2500 زائداہلکار، 200پولیس کمانڈوز تعینات کئے ہیں حیدرآباد ضلع میں عید گاہ رانی باغ، قدم گاہ مولیٰ علی، درگاہ سخی وہاب شاہ جیلانی، پرانی عید گاہ کینٹ، پولیس ہیڈ کواٹر ، عید گاہ باغ مصطفی گراونڈ یونٹ نمبر 8لطیف آباد، بلال عید گاہ امانی شاہ کالونی، عید گاہ پریٹ آباد،سمیت 11 بڑی عید گاہوں اور285 سے زائد اہم مقامات پر نماز عیدکے بڑے اجتماعات ہونگے جبکہ حیدرآباد ضلع میں 850 مساجد ہیں مرکزی عید گاہ رانی باغ اور بڑے اور حساس مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کی جگہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نماز سے پہلے چیک کرکے کلیئرنس سرٹیفیکٹ دیںگے نماز عید کے مقامات کے گرد سیکیورٹی حصار اورپولیس کمانڈوز و مسجد کمیٹی کے اراکین ، نماز کیلئے آنے والوں کی چیکنگ کرینگے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا موبائیل و فائٹر گشت بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :