Live Updates

میرے ووٹر ابھی بچے ہیں،عمران خان کا یہ جملہ حقیقت بن کر سامنے آگیا

وزیر اعظم عمران خان کے پس منظر میں حماد اظہر کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 اگست 2018 21:53

میرے ووٹر ابھی بچے ہیں،عمران خان کا یہ جملہ حقیقت بن کر سامنے آگیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21اگست 2018ء) :میرے ووٹر ابھی بچے ہیں،عمران خان کا یہ جملہ حقیقت بن کر سامنے آگیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے پس منظر میں حماد اظہر کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم عمران خان اس وقت وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔

1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان سے وزیر اعظم تک کا سفر وزیراعظم عمران خان کے لیے کوئی آسان سفر نہ تھا۔انہیں بیشتر مواقع پر انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہانتک کہ لوگوں نے انہیں ناکام سیاستدان تک کہا مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری۔جب وہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بن کر سامنے آئے تو وہ اپنی جماعت تحریک انصاف کے واحد رکن قو می اسمبلی تھے اور انکے پاس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے دفتر کا کرایہ دینے تک کے پیسے نہ تھے اور انہوں نے پارلیمنٹ میں الاٹ ہونے والے لاجز کو بطور پارٹی آفس بھی استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

یہ وہ وقت تھا جب انکی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے انکو بارہا سیاست چھوڑ دینے کا بھی کہا مگر جب بھی عمران خان کو کوئی ناکام سیاستدان ہونے کا طعنہ دیتا تو عمران خان اسے یہی کہتے کہ میرے ووٹر ابھی بچے ہیں انہیں بڑا ہونے دو،جب وہ جوان ہو جائیں گے تب میں بھی اپنی منزل پا جاوں گا۔تاریخ شاہد ہے کہ عمران خان کا یہ جملہ آج 2دہائیوں بعد حقیقت بن کر سامنے آ چکا ہے۔

اسی ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کے پس منظر میں ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
اور یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حماد اظہر ہیں جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق کو شکست دے کو قومی اسمبلی کی سیٹ جیتی تھی۔
وائرل ہونے والی یہ تصویر محض ایک تصویر ہی نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی مکمل جدوجہد کا ایک کامل خلاصہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات