حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 21 اگست 2018 22:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، حیدرآباد میں ٹنڈو جام پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ مسلح افراد موسیٰ کھٹیان لنک روڈ کی طرف موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ٹنڈو جام پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچے تو وہاں موجود افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی تو 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ بقیہ2 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی ڈاکوؤں کے نام سلیم عرف چریا ولد امان اللہ عبدالحکیم اور نوالاسلام تھری ولد اکرم پٹھان معلوم ہو ئے ہیں جن کی اصل رہائش مردان کے پی کے ہے ملزمان سے دو پسٹل مع گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہو ا ہے پولیس کے مطابق دونوں ملزمان 30سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :