عیدا لاضحی کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند معمولی نوعیت کی10 قیدیوں کی رہائی

منگل 21 اگست 2018 22:10

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر نیاز محمد اور تحصیلدار شمس السلام نے عیدا لاضحیٰ کے لئے لنڈیکوتل حوالات میں بند معمولی نوعیت کی10 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز محمد نے حوالات کے قیدیوں کے مسائل سنے اور لنڈیکوتل نے حوالات کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حوالات کے صفائی میں میں غفلت برداشت نہیں کرینگے جبکہ قیدیوں کے ساتھ کسی قسم کی ناروا سلوک نہیں کی جایئگی اور ان کے صحت اور کھانے کا بھی خاص خیال رکھاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حوالات میں باقی معمولی نوعیت کی قیدی بھی جلد رہا کر دیئے جائیں گے جبکہ یہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں عیدالاضحی کے لئے چھوڑ دیئے گئے ہیں تاکہ اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :