عمران خان قومی کرکٹرز کے روزگار کا بڑا ذریعہ چھیننے پر بضد
سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات ،’کپتان‘ کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ بند کرنے پر قائل کرنے میں ناکام
محمد علی منگل 21 اگست 2018 22:44
(جاری ہے)
ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کے لیگ اسپنر عبدالقادر نے اداروں کی کرکٹ کی حمایت میں گفتگو شروع کی لیکن عمران خان اپنے کئی سال پرانے مو¿قف پر قائم دکھائی دیئے۔
ماضی میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت کرنے اور اس فارمیٹ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے کرکٹر، وزیراعظم عمران خان کے سامنے نہ بول سکے اور انہیں قائل کرنے کے بجائے انہوں نے خاموشی میں ہی عافیت سمجھی۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وہ ریجنل کرکٹ کے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی جڑ سمجھتے ہیں۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وسیم اکرم، جاوید میانداد، وقار یونس معین خان، رمیز راجا، مشتاق احمد، انضمام الحق، مدثر نذر، عبدالقادر کے علاوہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان بھی موجود تھے۔وسیم اکرم اور معین خان آج بھی پی آئی اے سے وابستہ ہیں۔ جاوید میانداد طویل عرصے حبیب بینک سے وابستہ رہے اور ماضی میں وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت کرتے تھے۔رمیزراجا پی این ایس سی اور الائیڈ بینک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ذاکر خان زرعی ترقیاتی بینک سے کھیلتے تھے۔ وقار یونس،انضمام الحق،مشتاق احمد اور مدثر نذر یوبی ایل کی جانب سے کھیلتے تھے۔عبدالقادر حبیب بینک سے کھیلتے تھے اور اس وقت زرعی بینک کے کوچ ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے عمران کے سامنے اپنا مو¿قف دبنگ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی لیکن حمایت نہ ملنے سے وہ مایوس ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے تجویز دی کہ ڈپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیموں کو ختم نہ کیا جائے۔ عمران خان نے اپنے مو¿قف کو واضح کیا کہ وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تاہم کوشش کریں گے کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم نہ ہوں، ریجنل کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔ نئے کرکٹ سسٹم میں 8 ریجن کی ٹیمیں فرسٹ کلاس میں شرکت کریں گی جبکہ 8 ریجن کی ٹیمیں گریڈ ٹو میں حصہ لیں گی۔ ہر سال ایک ریجنل ٹیم کی ترقی اور ایک کی تنزلی ہوگی۔عمران خان جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اس وقت وہ علاقائی کرکٹ کے حامی تھے اور کہتے تھے کہ شہروں کی ٹیموں میں زیادہ مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ریجنل کرکٹرز کو قائد اعظم ٹرافی میں بھاری میچ فیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے جب کہ ون ڈے ٹورنامنٹ کی فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی فیس 24 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی میچ کر دی گئی ہے۔ پاکستان کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا فی میچ معاوضہ 30 سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ بھی ہوں گے، اگر کوئی ریجنل کھلاڑی دونوں میچ کھیلے گا تو اسے ڈیلی الاو¿نس ملا کر 91 ہزار روپے ملیں گے۔چند ہفتے قبل یو بی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یوبی ایل سے فارغ ہونے والے کھلاڑیوں کو نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک نے ایک سے دو لاکھ روپے میں ملازمت دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے حال ہی میں پی سی بی میں ڈائریکٹر کی ملازمت کو ٹھکرا کر نیشنل بینک میں ملازمت کی ہے جبکہ پی سی بی کے کوچ اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سلیم جعفر نے بورڈ کی ملازمت چھوڑ کر حبیب بینک کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کر لیا ہے۔اس وقت کئی بڑے موجودہ اور سابق کرکٹرز مختلف اداروں سے وابستہ ہیں لیکن اکثر کھلاڑی ڈپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.