عید پر تمام نفرتوں کو بھلا کر محبت و خلوص کو فروغ دیا جائے، پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانی کو یاد رکھا جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام

منگل 21 اگست 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عید پر تمام نفرتوں کو بھلا کر محبت و خلوص کو فروغ دیا جائے،عید کا تہوار خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے،اپنے تہنیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عید الاضحیٰ سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ کی راہ میں سب سے قیمتی شے قربان کرنے کا سبق دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں غریبوں اور مسکینوں کو یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانی کو یاد رکھا جائے، شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :