آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی پاکستانی قوم کو عید الاضحی کے پر مسرت تہوار پر مبارکباد

منگل 21 اگست 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پاکستانی قوم کو عید الاضحی کے پر مسرت تہوار کی مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں اور ان کی یہ دوستی واضح ،دوستانہ اور باہمی احترام کے تعلقات پر مبنی ہے۔منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان،آسٹریلیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج اورعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مارگریٹ ایڈمسن نے آسٹریلیا کے مسلمانوں بشمول پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اورہر سال آسٹریلوی یونیورسٹیوںمیں تعلیم حاصل کرنے والی12ہزار سے زائدطلباء کے آسٹریلیا کو کثیرالثقافت معاشرہ بنانے میں متحرک کردار کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ طلبہ وطن واپس آکر ہمارے ایلومنائی نیٹ ورک کا حصہ بنتے ہیں اور پاکستان کے مستقبل اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید اضافہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا مضبوط،پائیدار،خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقیاتی ضروریات میں تعاون کے ذریعے باہمی، پائیداراور صنفی مساوات کی حمایت کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :