سکھر پولیس نے آباد کی حدود بشیرآباد سے اغواء کیے گئے مغوی سجاد میمن کو پٹنی کی حدود سے بازیاب کر الیا

منگل 21 اگست 2018 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) سکھر پولیس نے آباد کی حدود بشیرآباد سے اغواء کیے گئے مغوی سجاد میمن کو پٹنی کی حدود سے بازیاب کرا لیا، پولیس ترجمان کے مطابق 16اگست کی شب مغوی کے بھائی ممتاز میمن نے اپنے بھائی سجاد میمن کے اغواء کی فریاد تھانہ آباد درج کروائی تھی ،ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موثر حکمت عملی کے ساتھ لوکیٹ کی مدد سے وڈا پٹنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی سجاد کو باحفاظت بازیاب کرالیا، موقع سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مغوی کے اہل خانہ نے دھرنا دیکر ایس ایس پی سے مغوی سجاد کی بازیابی کیلئے درخواست کی تھی جس پر ایس ایس پی سکھر نے مکمل یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا ،ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیا ہے جبکہ بازیاب کرائے جانے والے فرد کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کی کاروائی پر ایس ایس پی سکھر اسد رضا شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :