ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی (آج) عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 23:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی (آج) بدھ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عید کی نماز کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم، باغ جناح، ذوالفقار باغ، درگاہ رحمت پور، درگاہ فیض پور ممتاز کالونی، درگاہ غریب آباد سمیت اسٹیشن روڈ، دڑی محلہ، بھینس کالونی، نظر محلہ، کوثر مل اور دیگر علاقوں میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جہاں عید نماز کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کریں گے۔ دوسری جانب عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔