ٹرمپ کے سابق وکیل کا انکشاف، انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے کے لئے ادائیگی کی گئی تھی

بدھ 22 اگست 2018 11:30

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق پرسنل وکیل مائیکل کوہن نے منگل کے روز نیو یارک میں فیڈرل آفس کے ایک امیدوار پر مالی بے ضابطگی اور دیگر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ا نہوں نے ان کی ہدایات پر الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے ادائیگی کی تھی۔ کوہن نے یہ الزام الیگزنڈریا میں فیڈرل جیوری کی طرف سے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق صدر پال مینفورٹ کو ٹیکس چوری، بینک فراڈ اور غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا انکشاف نہیں کرنے جیسے آٹھ معاملوں میں مجرم قرار دیئے جانے کے چند گھنٹوں بعد لگایا ہے۔

(جاری ہے)

منہٹن کی وفاقی عدالت میں موجود 51 سالہ مسٹر کوہن نے ایک غیر قانونی کارپوریٹ مہم اور تشہیری مہم کے لئے جان بوجھ کر یہ کام کرنے کا الزام لگایا۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ٹرمپ کے قریبی معتمد رہنے والے مسٹر کوہن نے بتایا کہ ا نہوں نے فیڈر ل آفس کے امیدوار کی ہدایت پر 'انتخابات' کو متاثر کرنے کے مقصد سے ادا ئیگی کرنے کا اہتمام کیا تھا، لیکن انہوں نے اس امیدوار کا نام نہیں بتایا۔ قابل ذکر ہے کہ پورن اسٹار اسٹارم ڈینیل نے الزام لگایا تھاکہ کوہن نے سال 2006 میں مسٹر ٹرمپ اور اس کے جنسی تعلقات پرخاموش رہنے کے لئے نومبر 2016 سے کچھ پہلے 130،000 ڈالر ادا کیا تھا۔