بنگلہ دیش کے 7 ماہی گیروں کو چینی کشتی نے بچا لیا

بدھ 22 اگست 2018 11:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) پندرہ تاریخ کی صبح بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹا گانگ کے قریب مرسارائی کے علاقے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی ٹوبنے کا حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثہ وقوع پذیر ہوتے ساتھ ہی قریب ہی موجود چینی کاروباری ادارے کی کشتی نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی پر سوار 7 افراد کو بچالیا، جن میں3 بچے بھی شامل ہیں۔چینی کشتی نے ان تمام افراد کو خوراک، پانی اورلباس بھی فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :