حجاج مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ اور جدہ کے علاوہ دیگر شہرو ں میں نہ جائیں ،سعودی محمکمہ امیگریشن

بدھ 22 اگست 2018 11:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن نے کہا ہے کہ حجاج کرام مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ دیگر شہروں میں نہ جائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے ٹویٹر اکاونٹ پر دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے حجاج کرام فریضے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا سکتے ہیں جدہ کیونکہ ایئر پورٹ ہے اس لئے وہاں بھی جایا جاسکتا ہے تاہم دیگر شہروں میں انہیں جانے کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے