ولی عہد سے چیچن صدر کی ملاقات

بدھ 22 اگست 2018 11:30

منیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) سعودی ولی عہداور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے چیچن صدررمضان قدیروف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قصر منی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف ، نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبد اللہ بن بندر کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد سمیت چیچن صدر کے ہمراہ وفد بھی موجود تھے۔