ریڈ کراس کا جاپان سے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کا مطالبہ

بدھ 22 اگست 2018 12:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی، آئی سی آر سی، نے جاپان سے اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ آئی سی آر سی کی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی قانون اور پالیسی محترمہ ہیلن دارام نے کہا ہے کہ جاپان کو اس سمجھوتے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک ایٹمی بمباری کو بظاہر ماضی بعید کا واقعہ سمجھتے ہیں، جو دوبارہ کبھی رونما نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کو اس سمجھوتے میں شامل ہو کر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ میں گزشتہ سال منظور کیے گئے اس سمجھوتے کے نفاذ کے لیے 50 ارکان کی توثیق ضروری ہے۔ سمجھوتے پر اب تک صرف 14 ممالک اور خطہ جات نے دستخط کیے ہیں۔حکومت جاپان نے اس معاملے کو مختلف انداز سے حل کرنے کا موقف اختیار کرتے ہوئے سمجھوتے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :