جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس کی بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ مشقوں کا منصوبہ

بدھ 22 اگست 2018 12:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس نے بحیرہ جنوبی چین اور بحر ہند کے کنارے واقع ممالک کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے مطابق، جاپان کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز کاگا اور دیگر بحری جہازوں کو رواں ماہ سے اکتوبر کے آخر تک مشقوں کے لیے روانہ کیا جائے گا۔جاپان کا بحری بیڑہ فلپائن، انڈونیشیا اور بھارت سمیت پانچ ممالک میں رکے گا۔علاقے کے نزدیکی پانیوں میں گشت کرنے والے امریکی جنگی بحری جہازوں کے ساتھ بھی مشترکہ مشقوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔جاپانی فورسز نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے مذکورہ پانیوں میں نسبتاً طویل عرصے کی مشقوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :