فواد چوہدری کا ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال ،بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید

جمعہ 24 اگست 2018 13:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا آبائی علاقے پہنچنے پر ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے لڈھر دینہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم سے 93ہزار 102ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔