پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی، کرکٹ سیریز 2021 میں ہوگی

جمعہ 24 اگست 2018 15:00

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے معاملات ..
لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز 2021 میں ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جبکہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ جس کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دلچسپ میچز ہوں گے ۔