Live Updates

عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، منظور حسین وسان

ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر کام کریگی، مسلم لیگ (ن) چھوٹے کی نہیں بلکہ بڑے کی اہمیت ہے، عیدالاضحی پر بیان

جمعہ 24 اگست 2018 16:01

عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کریں گے۔ عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر کام کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) چھوٹے کی نہیں بلکہ بڑے کی اہمیت ہے۔ جنہوں نے پی پی، ن لیگ اور مشرف سے وفاق نہیں کی وہ عمران سے کیا وفا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی پر اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر ہمیں لگتا نہیں کہ وہ مدت پوری کرپائیں گے۔ منظور وسان نے عمران خان کے اعلانات کی تعریف کی اور کہا کہ خان صاحب کے اعلانات اچھے ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن جیسا قابل آدمی مسلم لیگ (ن) کے پاس بھی نہیں ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چائے کے کپ سے ویٹر بھی تنگ ہونگے۔ بڑی گاڑیاں نیلام کرکے چھوٹی گاڑیاں رکھنا اچھا قدم ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر کام کرے گی۔ ایم کیو ایم کی مجبوری ہے وفاقی حکومت سے جڑے رہنا۔ مسلم لیگ (ن) میں بڑے میاں کی اہمیت ہے چھوٹے کی نہیں۔ سندھ حکومت کارکردگی دکھائے گی۔ عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پرویز مشرف سے وفا نہیں کی وہ عمران خان سے کیا وفا کریں گے۔ عمران خان کرپشن کے خاتمے کی ابتداء اپنوں سے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے پیسے لائیں مگر اپنوں سے پیسے لیں اور خزانے میں جمع کریں۔ سندھ حکومت ڈیم بنائے گی اور پانی جمع کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات