Live Updates

وزارت سنبھالنے کے بعد فواد چوہدری کی آبائی علاقے آمد، ڈالروں کا ہار پہنایا گیا

جمعہ 24 اگست 2018 17:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں فواد چوہدری، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے لدھڑ پہنچے۔آبائی علاقے پہنچنے پر فواد چوہدری کو مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔فواد چوہدری کی ڈالروں کا ہار پہنے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات