بھٹو اور بے نظیر نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، آصف زرداری

جمعہ 24 اگست 2018 17:00

نوا بشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے زردای ہائوس نواب شاہ میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ساتھ این اے 213 میں پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں، انچارجوں اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے داستان بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پولنگ ایجنٹوں اور انچارجوں نے اہم کردار ادا کیا۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس عوامی طاقت موجود ہے، کارکنان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔