Live Updates

عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان کا خواب

جنہوں نے پی پی پی، ن لیگ اور پرویز مشرف سے وفا نہیں کی وہ عمران خان سے کیا وفا کریں گے، خان کے اعلانات اچھے ہیں عمل نہیں ہوگا، ن لیگ میں بڑے میاں کی اہمیت ہے چھوٹے کی نہیں، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 24 اگست 2018 18:10

عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان کا خواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، وہ خود اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔منظور وسان نے عید کے دوسرے د ن عمران خان کے لیے خواب دیکھ لیااور کہا کہ خواب دیکھا ہے،عمران خان کے اعلانات اچھے ہیں مگر عمل نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگرایسا لگتانہیں ہے صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن جیسا قابل آدمی ن لیگ کے پاس بھی نہیں ہے،نوازشریف کی وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کا بڑا کردار تھا اور ن لیگ کا اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔

منظور وسان نے بتایا کہ چائے کے کپ سے ویٹر بھی تنگ ہوںگے ہوسکے وہ بھی ناراض ہوجائیں،بڑی گاڑیاں نیلام کرکے چھوٹی گاڑیاں رکھنا اچھا قدم ہے، کل کوئی باہر سے وی ا ٓئی پی آئے اور اس کے لئے بڑی گاڑی لانی ہوتو خان صاحب کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر کام کرے گی، ایم کیو ایم کی مجبوری ہے وفاقی حکومت سے جڑے رہنا کیوں کے وفاق میں رینجرز ہے۔

شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ن لیگ میں بڑے میاں کی اہمیت ہے چھوٹے کی نہیں، حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ لے کر شہباز شریف کو چلنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کارکردگی دیکھائے گی عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہوگا،جنہوں نے پی پی پی، ن لیگ اور پرویز مشرف سے وفا نہیں کی وہ عمران خان سے کیا وفا کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کی ابتدا ئ اپنوں سے کریں، باہر سے پیسے لائیں مگر اپنوں سے پیسے لیں اور خزانے میں جمع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر کا پانی قابل استعمال بنائیں گے، سندھ حکومت ڈیم بنانے کے ساتھ پانی بھی جمع کرے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات