چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے

میمو گیٹ ، جعلی بینک اکائونٹ ، منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

جمعہ 24 اگست 2018 19:00

چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2018ء) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے میمو گیٹ ، جعلی بینک اکاونٹ منی لانڈرنگ کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ، چیف جسٹس نے مقدمات کی سماعت کے لیے مختلف بینچ تشکیل دیدیے ،سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے اہم مقدمات زیر سماعت آئیں گے ، کاز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ،خواجہ سراوں کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی ، جعلی بینک اکاونٹ منی لانڈرنگ سکینڈل ،خاران میں مزدروں کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس ،گن کلب کو سرکاری اراضی الاٹ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کی فروخت میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی منگل کو زیر سماعت آئے گا جبکہ ججوں اور سرکاری افسروں کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس ،میمو گیٹ سکنڈل ، ہاوسنگ سوسائیٹیز کے آڈٹ سے متعلق ازخود اور ملک بھر میں بڑھتی آبادی سے متعلق ازخود نوٹس جمعرات کو زیر سماعت آئے گا۔