بلاول بھٹو زرداری نے عید دبئی میں منائی

جمعہ 24 اگست 2018 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 پر کامیابی کے بعد اپنی پہلی عید لاڑکانہ کے بجائے دبئی میں منائی جبکہ عید سے تین روز قبل ہی بلاول بھٹو زرداری دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔