وزیراعلی سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں

جمعہ 24 اگست 2018 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعہ کو مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، صوبائی وزرا، پارٹی رہنمائوں ، سینئر حکام اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقاتیں کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ سے عید ملنے والوں میں امریکا، ملائیشیا، فرانس، بحرین، افغانستان و روس کے قونصل جنرلز اور صوبائی وزرامیں ہری رام، سعید غنی، اسماعیل راہو،شہلا رضا اورپارٹی رہنمائوں میں تاج حیدر، پروفیسر این ڈی خان، جاوید ناگوری ، ہمایوں خان ، حبیب جنیدی اور دیگر شامل تھے۔