Live Updates

تبدیلی آ گئی!پاکستان اور بھارت کی افواج مل کر فوجی مشقیں کریں گی

پاک بھارت افواج شنگھائی تنظیم کے زیر اہتمام "امن مشن" کے تحت مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 اگست 2018 11:37

تبدیلی آ گئی!پاکستان اور بھارت کی افواج مل کر فوجی مشقیں کریں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2018ء) پاک بھارت افواج شنگھائی تنظیم کے زیر اہتمام "امن مشن" کے تحت تاریخ میں پہلی بار مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم ڈھانچے کے تحت منعقد ہونے والی مشترکہ مشق "امن مشن 2018" میں حصہ لیں گی۔دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کے لیے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے۔

امن مشن 2008ء میں روسی اور چینی افواج بھی حصہ لیں گی۔ان مشقوں کا انعقاد آئندہ جمعے کو کیا جائے گا۔مشقوں میں دہشت گرد گوروپوں اور دہشت گرد حملوں کے خلاف کاروائی کرنے کے متعلق لائحہ عمل پر مشقیں کی جائیں گی۔یہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب پاکستان اور بھارت کی افواج مل کر فوجی مشقیں کریں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان کی نئی حکومت بھارت کے حوالے سے دوستی کی پالیسی اختیار کرنا چاہتی ہے۔

اسی حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں تعطل تھا اور ہے،دونوں ملکوں کے مابین تصفیہ طلب معاملات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات ہی واحد آپشن ہے‘ وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کہبھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے‘ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی‘کشمیر بنیادی تنازعہ ہے اور رہیگا‘ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی موثر ترجمانی کی جائیگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اس سے پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ اگر بھارت ہماری طرف دوستی کا ایک قدم بڑھائے گا تو ہم ایک بڑھائیں گے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین ہر مسئلے کا حل مذاکرات کو قرار دے دیا تھا۔اور کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذکرات ہونے چاہئیے اس طریقے سے خطے میں امن لایا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات