ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 اگست 2018 12:36

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوارکو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودہا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چندایک مقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔