پاکستانی کھلاڑی نرگس نے ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 25 اگست 2018 17:52

پاکستانی کھلاڑی نرگس نے ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) پاکستانی کھلاڑی نرگس نے اٹھارہویں ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دے کر تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پاکستان کا میگا گیمز میں دوسرا تمغہ ہے، پاکستان نے اس سے قبل کبڈی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو ویمنز کراٹے ایونٹ میں 68 پلس کیٹگری میں کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیپالی کھلاڑی کو 3-1 پوائنٹس سے ہرا کر ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :