ورلڈ کپ 2019 5براعظموں کے 21ملکوں کیلئے طویل ترین ٹرافی کا سفر کا شیڈول جاری

ٹرافی اکتوبر میں پاکستان پہنچے گی، 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی عالمی سفر 27 اگست 2018 کو کونسل کے ہیڈ کوارٹر دبئی سے شروع ہوگا، شائقین کو ٹرافی کے ساتھ سیلفی، تصاویر بنوانے اور قریب سے دیکھنے کی اجازت ہوگی، آئی سی سی ‘ہم لوگوں کو کھیل کے اس زبردست ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے زیادہ مواقع دے رہے ہیں’، ٹرافی کو نئی مارکیٹ میں لے جانے سے اس کی شہرت کو مزید وسعت دینے کا ایک زبردست موقع ہوگا، ڈیو رچرڈسن پہلی مرتبہ ٹرافی ٹور ان 11 ممالک میں بھی ہو گا جہاں کرکٹ بہت زیادہ نہیں کھیلی جاتی، ان ممالک میں نیپال، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

ہفتہ 25 اگست 2018 21:29

ورلڈ کپ 2019 5براعظموں کے 21ملکوں کیلئے طویل ترین ٹرافی کا سفر کا شیڈول ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کے دنیا کے 5 براعظموں کے 21 ملکوں کے سفر کا شیڈول جاری کردیا ہے جو کسی بھی ٹرافی کا طویل ترین سفر ہوگا،ورلڈکپ ٹرافی اکتوبر میں پاکستان پہنچے گی جس دوران 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی، پہلی مرتبہ ٹرافی ٹور ان 11 ممالک میں بھی ہو گا جہاں کرکٹ بہت زیادہ نہیں کھیلی جاتی، ان ممالک میں نیپال، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔۔۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی کا عالمی سفر 27 اگست 2018 کو کونسل کے ہیڈ کوارٹر دبئی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ملکوں میں 60 سے زائد شہروں سے گزرے گی جہاں کرکٹ کے شائقین کو ٹرافی کے ساتھ سیلفی، تصاویر بنوانے اور قریب سے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹرافی اپنے 9 ماہ کے طویل سفر کے دوران نہ صرف ان ملکوں میں جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پہلی مرتبہ اپنی روایت سے ہٹ کر شائقین کو جوڑنے کے لیے مزید 11 ممالک کا بھی سفر کرے گی۔ورلڈکپ ٹرافی نیپال، امریکا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک جائے گی جو کرکٹ شائقین کو لارڈز میں 14 جولائی 2019 کو عالمی چمپیئن کو ملنے والی ٹرافی کے دیدار کے ذریعے جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کیمطابق ورلڈکپ ٹرافی متحدہ عرب امارات سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور پہلا پڑاو عمان ہوگا جس کے بعد امریکا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریل یا، جنوبی افریقہ، کینیا، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیم، نیدرلینڈزاور جرمنی جائے گی۔ورلڈکپ ٹرافی 19 فروری 2019 کو انگلینڈ اینڈ ویلز پہنچ جائے گی جس کے بعد 100 روزہ مقامی سفر ہوگا اور اس دوران انگلینڈ اور ویلز کے مختلف شہروں میں ٹرافی کو گھمایا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹرافی اپنے سفر کے دوران مشہور اور غیرمعمولی مقامات، مختلف قبیلوں، اسکولوں، جامعات اور یہاں تک کہ گھروں میں موجود شہریوں تک پہنچے گی جس کا مقصد لوگوں کو عالمی طور پر جوڑنا ہے جو اب تک کسی بھی ٹرافی کا منفرد ترین سفر ہوگا۔ آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈ سن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‘ٹرافی کا سفر شائقین کو ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے لیے ایک منفرد موقع ہے اور زیادہ ملکوں اور زیادہ شہروں میں جارہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم لوگوں کو کھیل کے اس زبردست ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے زیادہ مواقع دے رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ کے شائقین ایک ارب سے زیادہ ہیں اور ٹرافی کو نئی مارکیٹ میں لے جانے سے اس کی شہرت کو مزید وسعت دینے کا ایک زبردست موقع ہوگا جس سے موجودہ اور نئے شائقین دونوں کو ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا’۔ پاکستان میں ورلڈکپ ٹرافی اکتوبر میں پہنچے گی جس دوران 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ٹرافی ٹور ان 11 ممالک میں بھی ہو گا جہاں کرکٹ بہت زیادہ نہیں کھیلی جاتی، ان ممالک میں نیپال، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔