Live Updates

صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے ہتھیار ڈال دئیے

پیپلزپارٹی کااعتزاز احسن کے علاوہ ایک اور نام دینے کا امکان،پیپلزپارٹی مشاورت مکمل کرکےنام آج رات ہی شہبازشریف کو دے گی

ہفتہ 25 اگست 2018 21:39

صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے ہتھیار ڈال دئیے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2018ء) صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے ہتھیار ڈال دئیے۔ پیپلزپارٹی کااعتزاز احسن کے علاوہ ایک اور نام دینے کا امکان،پیپلزپارٹی مشاورت مکمل کرکےنام آج رات ہی شہبازشریف کو دے گی۔تفصیلات کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد نے صدارتی انتخابات پر نظریں جمالیں۔

ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے تو دوسری جانب بھی اپوزیشن اتحاد نے متفقہ امیدوار لانے کے لیے سر جوڑ لیا ہے۔اس حوالے سے اہم ترین اجلاس آج مری میں ہوا۔مری میں اپوزیشن جماعتوں کی منعقداے پی اسی میں مشترکہ صدارتی امیدوار اور آئندہ اپوزیشن کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزپارٹی،ایم ایم اے اورعوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے وفود بھی شریک ہوئے۔

پیپلزپارٹی کے وفد یوسف رضاگیلانی ، راجا پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمن، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی میں شرکت کی۔متحدہ مجلس عمل کے وفد میں مولانا فضل الرحمن، لیاقت بلوچ اور مولانا اویس نورانی شریک ہوئے۔اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں میں خواجہ آصف، ایاز صادق ، احسن اقبال ،مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پراتفاق کرلیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوارکے انتخاب کے لیے پینل تشکیل دے دیا ہے۔ پینل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔اس سارے معاملے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف بھی نظر آیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈتی رہی تو مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نواز شریف سے معافی مانگیں گے تو انہیں ووٹ ملے گا ورنہ ہم اپنا الگ سے صدارتی امیدوار لائیں گے۔

تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے ہتھیار ڈال دئیے۔ پیپلزپارٹی کااعتزاز احسن کے علاوہ ایک اور نام دینے کا امکان،پیپلزپارٹی مشاورت مکمل کرکےنام آج رات ہی شہبازشریف کو دے گی۔اس وقت پیپلز پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف، خورشید شاہ شریک ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف کو کل اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات