امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 اگست 2018 01:08

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک مشتبہ شخص ہلاک ہوا ہے جو ممکنہ طور پر شوٹر ہے جبکہ دیگر مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔ جیکسن ول شیرف آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)


جیسکن ول پولیس نے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی تعداد ابھی تک نہیں بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کی جارہا ہے۔کچھ افراد قریبی بلاکس میں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس مزید مشتبہ افراد کو ڈھونڈ رہی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔