سرطان میں مبتلا شامی خاتون اول کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

پیر 27 اگست 2018 11:14

سرطان میں مبتلا شامی خاتون اول کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) سرطان مبتلا شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسدکی سکارف اوڑھے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق چند روز قبل شامی خاتون اول کی کینسر کے مرض کی تشخیص کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی، اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ سرپوش کے ذریعے اپنے بال ڈھانپے دیکھی جا سکتی ہیں۔

شامی حکومت نواز ایک آن لائن ویب سائٹ نے یہ تصاویر شائع کی ہیں۔

(جاری ہے)

شامی خاتون اول کی اپنے شوہر اور تین بچوں کے ہمراہ یہ تصاویر دمشق کے علاقے باب توما کے ریستوران میں دوپہر کا کھانا کھانے وقت ہوٹل کے مالک کی خواہش پر بنوائی گئیں۔تصاویر میں اسماء الاسد کا گرتا ہوا وزن، زرد چہرہ اور عوامی جگہ پر سکارف سے ڈھکا سر دیکھ کر تصاویر دیکھنے والے افراد کی بڑی اکثریت نے خیال کیا ہے کہ یہ حلیہ سرطان کے علاج کے لئے کی جانے والی کیموتھراپی کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ شامی خاتون اول اسماء الاسد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دمشق کے نواحی علاقے حرستا کے ایک ہسپتال میں سرطان کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی تھی۔