پیپلز پارٹی کے اعتزازا حسن اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پیر 27 اگست 2018 20:28

پیپلز پارٹی کے اعتزازا حسن اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزازا حسن اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صدارتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی اور راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے تجویز کنندہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کورنگ امیدوار ہیں۔ .چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی پریذائیڈنگ افسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہو گی جبکہ صدارتی انتخابات 4 ستمبر کو ہونگے۔