Live Updates

نوازشریف کا کیس نہیں لڑوں گا

اگرمعافی مانگنے کے کھاتے کھل جائیں توبات دورتک جائے گی،اعتزازاحسن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 27 اگست 2018 20:56

نوازشریف کا کیس نہیں لڑوں گا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27اگست 2018ء) :اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کے اعتراضات کے بعد دبنگ فیصلہ سنا دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کیس نہیں لڑوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرمعافی مانگنے کے کھاتے کھل جائیں توبات دورتک جائے گی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی طور پر اعتزاز احسن کا نام بطور صدر ہی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ کا باعث بنا۔

مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کے نام پر اتفاق کرنے سے انکار کردیا اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اعتزاز احسن ،نواز شریف نے معافی مانگ لیں تو انکو قبول کیا جاسکتا ہے ۔اس پر اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کو کرارا جواب دے ڈالا ۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں احسن اقبال نے کہا پرویزرشید نےجومعافی سےمتلق کہا وہ انکی ذاتی رائےتھی۔

توقع نہیں تھی کہ پرویزرشید میرے لیےایسی بات کہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ اگرمعافی مانگنے کے کھاتے کھل جائیں توبات دورتک جائے گی۔میرےتوصرف بیانات ہیں انہوں نےتوملک قیوم کےذریعےبینظیر،آصف زرداری کوسزادلوائی۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم کا کیس لڑنے سے صاف انکار کردیا ،انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کیس نہیں لڑوں گا۔عدلیہ بحالی تحریک میں میاں صاحب کے ساتھ تھا لیکن لانگ مارچ کا فیصلہ میاں صاحب کا نہیں وکلا کا تھا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب،حکومت ،اپوزیشن کاایک ایک امیدوارہوتوجیت اپوزیشن کی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مولاناصاحب صدارتی امیدواربن گئےہیں ان کےبارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔پارٹی کوکہا تھا کہ میرےعلاوہ کوئی اوربندہ امیدواربنالیں جس پرسب متفق ہوں۔معافی مانگنےکامطالبہ آیاتوپارٹی نےمجھےکہاکہ اب آپ ہی ہمارے امیدوارہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات