شہید ہارون بلور کی بیوہ پی کی78سے اے این پی کی امیدوار نامزد

خالی 5مزید نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا گیا

پیر 27 اگست 2018 23:06

شہید ہارون بلور کی بیوہ پی کی78سے اے این پی کی امیدوار نامزد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پی کی78پشاور کیلئے ضمنی انتخابات میں شہید ہارون بشیر بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ خالی ہونے والی مزید 5نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک ، ایمل ولی خان ، خورشید خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومتوں کی تشکیل کے بعد خالی ہونے والی نشستوںپر امیدواروں کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق پی کی7سوات کیلئے وقار احمد خان،پی کی44صوابی کیلئے غلام حسن،پی کی53مردان کیلئے احمد بہادر خان، پی کی61نوشہرہ سے پرویز احمد خان اور پی کی63سے شاہد خٹک کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔