وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور کا ہاتھ چوم کر پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال

ڈاکٹر محمد نورالحق قادری کی حجاج کرام کا خوبصورت انداز میں استقبال کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 اگست 2018 14:14

وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور کا ہاتھ چوم کر پشاور ائیرپورٹ پر حجاج ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2018ء) حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا, اس سلسلے میں حجاج کرام کی پہلی پرواز کے ذریعے 252 حجاج کرام کو سعودی ایئر لائن کے ذریعہ باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور پہنچایا گیاجہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمورڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے اُن کا استقبال کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہناکرحج کی مبارک باد دی۔

س موقع پر جائنٹ سیکرٹری مذہی اُمور اور ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے حجاج کرام کے ہاتھ چوم کر انہیں فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی،اور تمام حجاج کو پھول بھی پیش کیے جب کہ ان کے مسائل بھی سنے،ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے جس انداز سے حجاج کرام کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

اور ان کے اس انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہیں کہ اس دفعہ کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنانہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کریں، حجاج کرام کی خدمت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جسکا واضح ثبوت میرا یہا ں پر ذاتی طور پر موجود ہونا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وزارت مذہبی اُمور کی ویب سائٹ پر میں نے اپنا ای میل ایڈریس دیا ہے جس کسی کو بھی شکایت ہو تو بلا روک ٹوک اپنی شکایت درج کر سکتا ہے جس کا بروقت ازالہ کیاجائیگاکیونکہ عوام الناس کی جانب سے حجاج کرام کا احترام اللہ تعالیٰ کو پسندیدہ عمل ہے۔اُنہوں نے سی اے اے ، ایف آئی اے اور اے ایس ایف کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام اور انکے عزیر و اقارب سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور اُن سے حج واپسی پر خندا پیشانی اور اچھے رویے کا اظہار کریں۔