Live Updates

وزیراعظم/آرمی چیف ملاقات! آرمی چیف کے ہاتھ میں "اسٹک آف کمانڈ" نہ ہونے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

ڈںڈے کے بغیر اچھا آغاز ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کی بہترین ٹیم بن گئی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 اگست 2018 14:59

وزیراعظم/آرمی چیف ملاقات! آرمی چیف کے ہاتھ میں "اسٹک آف کمانڈ" نہ ہونے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اگست 2018ء) پاکستان کے بچے بچے کے دل میں پاک فوج بستی ہے۔اسی طرح عمران خان بھی پاکستانیوں کے دِلوں میں بستے ہیں۔عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستانی آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملکی صورتحال اور خطے میں امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات پر سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔کچھ لوگوں نے اس تصویر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دن کا ہم بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن اس تصویر میں ایک چیز نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف کے ہاتھ میں مخصوص چھڑی جسے" اسٹک آف کمانڈ" بھی کہتے ہیں وہ نظر نہیں آ رہی تھی۔جب کہ اس سے پہلے آرمی چیف نے جب وزرا اعظم سے ملاقات کی تو ان کے ہاتھ میں یہ مخصوص چھڑی دیکھی جا سکتی تھی۔آئیے ماضی میں آرمی چیف اور سابق وزراعظم کے مابین ہونے والی ملاقاتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ آرمی چیف ملاقات کر رہے ہیں۔
اس ملاقات میں بھی آرمی چیف کے ہاتھ میں مخصوص چھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔ دنوں کی ملاقات کی ایک اور تصویر ملاحظہ کیجئے۔
اس میں بھی آرمی چیف کے ہاتھ میں چھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ہر دلعزیز سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں بھی ان کے ہاتھ میں چھڑی موجود ہے۔

جب کہ اس تصویر میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی موجود ہیں اور اس تصویر میں بھی جنرل پرویز کیانی کے ہاتھ میں چھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس تصویر میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی موجود ہیں۔اس تصویر میں بھی اس وقت کے آرمی چیف کے ہاتھ میں چھڑی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اب آرمی چیف اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ایک بہت اچھی ٹیم بن گئی ہے اور ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کی نسبت اب پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات