Live Updates

10دن میں نظام کو سو فیصد درست نہیں کیا جا سکتا،نظام آہستہ آہستہ ٹھیک ہوگا،فردوس عاشق اعوان

ہم تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس کو قدم بہ قدم درست کرناہے، انٹرویو

منگل 28 اگست 2018 23:17

10دن میں نظام کو سو فیصد درست نہیں کیا جا سکتا،نظام آہستہ آہستہ ٹھیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 10 دن میں موجودہ نظام کو 100فیصد درست نہیں کیا جا سکتا ، ہمارے ناقدین ہمیں کہیں بھی کو ئی سپیس دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہم تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس کو قدم بہ قدم درست کرناہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور حکومت کو ایک بہت مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہے جو ہمارے سامنے بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا میں جاری تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ناقدین ہمیں کہیں بھی سپیس دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہم تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس کو قدم بہ قدم درست کرناہے۔ اگر کسی انفرادی شخص کی کوئی غلطی سامنے آتی ہے تو عمران خان اس کو دیکھ رہے ہیں اور اس کی اصلاح کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ 10دن میں نظام کو سو فیصد درست نہیں کیا جا سکتا۔نظام آہستہ آہستہ ٹھیک ہوگا اور اس میں موجود گیپ بھی پورے کرنے ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات