امریکا کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے پر غور

بدھ 29 اگست 2018 11:38

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے شمالی کوریا کے مجوزہ دورے کی منسوخی کے بعد امریکی حکومت نے شمالی کوریا کے خلاف موقف ایک بار پھر سخت کرلیا ہے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق مائیک پومپیوکے دورے کی منسوخی شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے وائس چیئرمین کم یونگ چول کے خط میں اختیارکیا گیا لب ولہجہ تھا ،جو انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کو لکھا تھا ۔

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی فوج کی مشترکہ مشقیں منسوخ نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ فوجی مشقیں جذبہ خیرسگالی کے اظہارکیلئے منسوخ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :