امریکی دباؤ کے باوجود ایران کاشام میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا اعلان

فوجی موجودگی برقراررکھنے کا فیصلہ ایرانی وزیردفاع کی شامی صدرسے ملاقات میں طے پایا،ایرانی عہدیدار

بدھ 29 اگست 2018 11:58

امریکی دباؤ کے باوجود ایران کاشام میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایران نے شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے روز ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شام میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی، جس کے بعد اس بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ دو طرفہ فوجی تعاون کے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی مشیر آئندہ بھی شام میں تعینات رہیں گے۔ گزشتہ ہفتے ہی امریکا نے ایران سے اپنی تمام تر فورسز شام سے نکال لینے کا مطالبہ کیا تھا۔