Live Updates

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام محی الدین دیوان نے این اے 124 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

بدھ 29 اگست 2018 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے حاجی اعجاز دیوان،لقمان قاضی،ثاقب سلیم بٹ، جنید دیوان، اشتیاق ملک سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں ریٹرنگ آفسیر زاہد سبحانی کو این اے 124 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نے این اے 124 سے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کریں ہیں باقی پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا ، کارکن پوری طرح تیار ہیں ِ،دھاندلی کے بانی آج دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں حوصلہ رکھیں رونا دھونا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پتہ چلا ہے کہ ن لیگی چلے ہوئے کارتوس اور فیصل آباد ، سلام آباد کی عوام کی جانب سے مسترد شدہ امیدوار این اے 124 کا الیکشن لڑنے آ رہے ہیں لاہور کی عوام ان کو مسترد کر دے گی اور 25جولائی کی طرح اس الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات