خیبرپختو نخوا میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغزات نامزدگی جمع اور وصول کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 29 اگست 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) خیبرپختو نخوا میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغزات نامزدگی جمع اور وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پی کے اٹہتر کے لیے ہارون بلور کی بیوی ثمرہارون بلور کے کاغذات نامزدگی انکے بیٹے دانیال بلورنے جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

ثمرہارون پی کے اٹہتر سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں،پی کے اٹہتر پر الیکشن ہارون بلور کی خودکش حملے میں شہادت کے بعد ملتوی ہوئے تھے کاغذات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائے گئے قومی اسمبلی کے سپیکراسد قصیر کے بھائی عاقب اللہ نے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرادئیے پی ٹی آئی کی جانب سے عاقب اللہ نے پی کے چولیس کے لیے کاغذات جمع کرادی ،ضمنی الیکشن کے لیے امیدوارکاغذات نامزدگی کل تک جمع کرا سکتے ہیں صوبائی اسمبلی کی نو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن چودہ اکتوبر کو ہونگے