جمعیت علماء اسلام (ف) نے سینیٹ کے خالی سیٹ کیلئے حاجی رحمت اللہ کاکڑ کو ٹکٹ جاری کردیا

بدھ 29 اگست 2018 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے سینیٹ کے خالی الیکشن کیلئے سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس حاجی رحمت اللہ کاکڑ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جے یو آئی (ف) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر حاجی رحمت اللہ کاکڑ نے سینیٹرمیر نعمت اللہ زہری کی خالی ہونے والی سیٹ پر سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ان کے تجوید کنندہ جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندرخان ایڈووکیٹ اور تائید کنندہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین ہے بلوچستان اسمبلی میںتمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ومتحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صدر ایم پی اے مولوی نوراللہ نے اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

تاکہ12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے خالی الیکشن میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حاجی رحمت اللہ کاکڑ کو سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کیا جاسکے۔