Live Updates

55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کے سفر والے بیان پر خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ھے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔قوم اس انکشاف پر فواد چوہدری صاحب کی ممنون ھے،خواجہ آصف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 29 اگست 2018 21:16

55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کے سفر والے بیان پر خواجہ آصف بھی میدان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست2018ء) 55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کے سفر والے بیان پر خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے۔لیگی رکن اسمبلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ھے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔قوم اس انکشاف پر فواد چوہدری صاحب کی ممنون ھے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ لکھا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیرِاعظم کو لانے اور لے جانے کے لیے آتا جاتا ہے۔

اس کے بعد گذشتہ رات وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا دفاع کیا اور کہا کہ 'ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔

(جاری ہے)

' جہاں فواد چوہدری کے اس بیان پر ان کا شدید مزاق اڑایا جا رہا ہے۔تاہم اس پر ایک اور شوشہ چھوڑتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ہونے والا خرچہ گوگل کیا تھا لہذا آپ بھی گوگل کرکے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا، عمران خان وزیر اعظم ہیں کیا وہ ٹیکسی پر بنی گالہ جائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال وی آئی پی کلچر نہیں، عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں، یا تو وزیر اعظم سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ بنی گالا جائیں یا پھر ہیلی کاپٹر پر۔

تاہم فواد چوہدری کا 55 روپے فی کلومیٹر والا بیان ان کے گلے پڑ چکا ہے۔لوگ سوشل میڈیا پر اس بیان کا اپنے اپنے انداز میں آپریشن کررہے ہیں۔تحریک انصاف کی بات ہو تو لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے اس سارے معاملے پر الگ ہی شگوفہ چھوڑدیا۔اس حوالے سے انہوں نے دلچسپ ٹوئیٹ کر ڈالا۔
انکا کہنا تھا کہ بقول محترم فواد چوھدری صاحب 50/55 روپےفی کلو میٹر ھیلی کاپٹر کا خرچہ ھے۔

بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ھے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔قوم اس انکشاف پر فواد چوہدری صاحب کی ممنون ھے۔اب رکشے چنگی چی بند ۔ہیلی کاپٹر چلیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اپنے اس بیان پر پارٹی کئے اندر سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات