55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیں ،ْصدر ممنون حسین

نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے ،ْنوازشریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردارنہیں ،ْالیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 اگست 2018 12:00

55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیں ،ْصدر ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ 55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیں ،ْ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے ،ْنوازشریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردارنہیں ،ْالیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں۔

صدر مملکت نی5 روزہ نجی دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے رخصت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 55 روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے ممنون حسین کو رخصت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 55 روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ منظور وسان کے خواب کی تعبیریں ہمیشہ الٹ ہی رہی ہیں، حکومت کی جانب سے مجھے بہت چھوٹی رہائش فراہم کی جارہی ہے۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردارنہیں۔ممنون حسین نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں۔