Live Updates

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار کل لاہور آئیں گے

وزیراعلی پنجاب سمیت سینئیر رہنما عمران خان کا لاہور میں استقبال کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 اگست 2018 15:40

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار کل لاہور آئیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2018ء) الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف نے کامیابی اپنے نام کی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی کافی داد اور پذیرائی سمیٹی ۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر بیرون ممالک سے کئی مبارکبادیں موصول ہوئیں، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی اپنے نئے وزیراعظم سے ''حقیقی تبدیلی'' کی اُمیدیں باندھ لیں۔

خاص طور پر لاہور کی عوام عمران خان کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش نظر آئی۔جب کہ عمران خان کی مقبولیت کا سہرا بھی لاہور کے عوام کو جاتا ہے۔اکتوبر 2011ء میں مینار پاکستان میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوا جس میں پورا لاہور امڈ آیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بھی الیکشن سے قبل لاہور میں کئی جلسے کیے۔اور شریف خاندان سے تخت پنجاب چھین لینے میں کامیاب ہو گئے۔

وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد کل لاہور کا دورہ کریں گے اور اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں قیام کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور پہنچنے پر وزیراعظم کا نامزد گورنر چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین استقبال کریں گے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں قیام کریں گے۔جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان کا لاہور میں قیام کا مقصد ضمنی الیکشن پر حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانا بھی مقصد ہے۔عمران خان لاہور کے حلقے131کے ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے عمران خان نے این اے 131 میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات