Live Updates

پورا ملک 55 روپے میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کا منتظر ہے

ملک دشمن حکومت نے آتے ہی پیٹرول اور بجلی کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کا سلنڈر بھی مہنگا کر دیا، ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی حکومت پر سخت تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 اگست 2018 15:53

پورا ملک 55 روپے میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کا منتظر ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس ہیلی کاپٹر کا منتظر ہے جو 55 روپے میں انہیں سفر کروائے ۔انہوں نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں، مسلم لیگ ن نے زیرو لوڈشیڈنگ رکھی اور ہماری حکومت نے 5 سال میں ریکارڈ 12 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

انہوں نے حکومت پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تبدیلی ہے کہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، قوم ایک ایک دن کا حساب لے گی۔ملک دشمن حکومت نے آتے ہی پیٹرول اور بجلی کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کا سلنڈر بھی مہنگا کر دیا۔عابد شیر علی نے این اے 124 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورا ملک 55 روپے میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کا منتظر ہے۔

یاد رہے جب سے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے یہ بیان دیا کہ ہیلی کاپٹر کا سفر بہت سستا ہے اور اس پر 55 روپے فی کلومیٹر خرچہ آتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں بصورت دیگر عمران خان کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کی وجہ سے زیادہ خرچہ آئے گا جب کہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔تب سے وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر پر سفر کرنا سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

واضح رہے عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے اپنی سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کیلئے متعدد بار ہیلی کاپٹر استعمال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انہیں تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔اور اس وقت بھی ان کے ہیلی کاپٹر کا سفر پاکستانیوں کا موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے صارفین کی طرف سے تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات